لطیفہ/اردو کہانی
لطیفہ ایک مرتبہ خلیفہ مامون نے مجلس میں ایک قصیدہ پیش کیا اور معروف شاعر ابونواس سے اس کی راے جاننا چاہی۔ ابونواس کہنے لگا: بلاغت اس کو چھو کر بھی نہیں گزری! خلیفہ مامون نے حکم دیا کہ اسے ایک مہینے تک گدھوں کے اصطبل میں قید رکھا جائے۔ ابونواس ایک ماہ کی قید کاٹ کر رہا ہوا تو پھر مجلس میں حاضری دی۔ اب کے خلیفہ مامون نے ایک اور قصیدہ سنایا؛ ابھی آدھا قصیدہ ہی ہوا تھا کہ ابونواس اٹھ کر جانے لگا؛ خلیفہ مامون نے پوچھا: کہاں چل دیے؟ کہا: اصطبل۔