اشاعتیں

26جنوری پر بہترین اشعار لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

26جنوری یومِ جمہوریہ پر اشعار

تصویر
 کیا خوب ہیں نظارے چھبیس جنوری کے بھارت میں چھا رہے ہیں موسم بڑی خوشی کے  بچوں سے کہہ رہی ہیں خوش ہو کے آج مائیں ہاتھوں میں لے کے پر چم بھارت کا لہلہا ئیں سب ایک ساتھ مل کر خوشیوں کے گیت گائیں چھبیس جنوری ہے دنیا کو یہ بتائیں نغمے بکھر رہے ہیں ہر سمت زندگی کے  اب دور ہو چکے ہیں مشکل کے وہ زمانے بھارت کے اس چمن میں خوشیوں کے ہیں ترانے ہر شخص گا رہا ہے خوش ہو کے آج گانے مدہوش ہو رہے ہیں لگتے ہیں سب دوانے چہرے دمک رہے ہیں بھارت میں ہر کسی کے  لے کر ترنگا بچے خوشیاں منا رہے ہیں ہندوستاں کی جئے کے نعرے لگا رہے ہیں پرچم یہ ایکتا کا مل کر اٹھا رہے ہیں گھر گھر محبتوں کے دیپک جلا رہے ہیں یہ گیت گا رہے ہیں بھارت کی شانتی کے  ٹھنڈی چلی ہوائیں اٹھکھیلیاں دکھائیں گنگ و چمن کی لہریں چھونے مگن کو جائیں کلیاں مہک رہی ہیں کہتی ہیں یہ فضائیں طائر بھی ناچتے ہیں چھانے لگی گھٹائیں کیا خوب لگ رہے ہیں منظر یہ عاشقی کے  دھرتی کو آج دلہن مل کر سبھی بنادو ہرسو محبتیں ہیں سب کو یہی دکھا دو جو نفرتوں کی چھائے کالی گھٹا ہٹا دو پھولوں سے دل کی نگری اپنے سبھی سجا دو پیغام سب میں بانٹو گا...